عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں سرینگر قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک مرمتی کام کاج کی وجہ سے بند رہنے کے بعد اتوار کی بعد دوپہر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ یہ ان مسافروں کیلئے راحت کے طور پر سامنے آیا ہے جو سڑک کی مرمت کیلئے 14 گھنٹے سے شاہراہ پر پھنسے تھے۔
ٹریفک پولیس نے مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور لین کے نظم و ضبط کی پابندی کریں۔
حکام نے رام بن اور بانہال کے درمیان پتھراو کے ممکنہ خطرے کے حوالے سے ایک انتباہ جاری کیا ہے، ڈرائیوروں کو چوکس رہنے اور انتہائی احتیاط سے گاڑی چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 10 بجے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کو 14 گھنٹے کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لیا گیا تھا کیونکہ رام بن میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، مٹی کے تودے گرنے اور پتھر گرنے سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔