جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک آمد ورفت بند

File Photo

اودھم پور//ضلع اودھم پور کے سمرولی علاقے میں چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سمرولی علاقے میں پسی گرآنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پسی ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
انہوں نے لوگوں کو خراب موسمی صورتحال کے درمیان شاہراہ پر سفر کرنے کا منصوبہ نہ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے جموں وکشمیر کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری اور میدانی علاقوں میں ہلکی برفباری کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران متعدد رابطہ سڑکیں منقطع ہو سکتی ہیں۔