غلام نبی رینہ
کنگن// خوبصوت سیاحتی مقام سونہ مرگ میں مہاراشٹر کا ایک سیاح دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، وسطی ضلع گاندربل کے صحت افزا مقام سونہ مرگ میں جمعرات کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والا ایک 63سالہ سیاح منوہر موتی رام رنجنی ساکن صولاپورہ مہاراشٹر اچانک بہوش ہوگیا جس کے بعد اس کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے پرائمری ہلتھ سنٹر سونہ مرگ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ سیاح کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقع ہوئی ہے۔