بارہمولہ میں 3 منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد: پولیس

فیاض بخاری

بارہمولہ// پولیس نے بارہمولہ میں 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، پولیس تھانہ بارہمولہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پولیس تھانہ بارہمولہ کی سربراہی میں کانسپورہ سنگھ پورہ کراسنگ پر قائم ایک چوکی پر تین افراد کو روکا جن کی شناخت عاقب سلام بٹ ولد عبدالسلام، یاسر احمد بٹ ولد فیاض احمد ساکنان شیروانی کالونی خواجہ باغ اور سمرن جیت سنگھ ولد مرحوم پرمیندر سنگھ ساکن سنگھ پورہ کلان بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 30 گرام ممنوعہ براون شوگر برآمد ہوا۔
ترجمان نے کہا کہ انہیں گرفتار کرکے پولیس تھانہ بارہمولہ منتقل کردیا گیا ہے
اس سلسلے میں پولیس تھانہ بارہمولہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔