فیاض بخاری
بارہمولہ//نارواو بارہمولہ میں پولیس نے دو مشتبہ افراد کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ سوموار کی شام کو پولیس اور فوج کی مشترکہ پارٹی نے نارا دری ڈنگر پورہ نارواو علاقے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا اس دوران فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دونوں افراد کی تلاش لی۔ جس کے بعد مذکورہ افراد سے ایک چینی پستول، 12.9 ایم ایم راؤنڈز اور دو چینی دستی بم برآمد ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں کی شناخت غلام حسن میر ولد غلام رسول میر اور مختار احمد خان ولد محمد افضل خان ساکنان چندوسہ بارہمولہ کے طور پر ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ شیری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔