پٹن//شمالی کشمیر کے پٹن میں جمعرات کی دوپہر ایک سرکاری ٹیچر نے اپنے ساتھی ٹیچر کا کاٹ دیا۔
تفصیلات کے مطابق، گورنمنٹ مڈل سکول بوچھو میں انرولمنٹ مہم کے دوران امتیاز احمد وانی نامی ایک ٹیچر نے سکول کے احاطے میں ہوئی بحث کے دوران اپنے ایک ساتھی ٹیچر کا کان کاٹ لیا۔
واقعے کے فوراً بعد زخمی ٹیچر کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔
زیڈ ای او پٹن محمد مقبول نے بتایا، ”آج سہ پہر بوچھو میں دو اساتذہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں ایک استاد امتیاز احمد زخمی ہو گیا“۔
انہوں نے بتایا ،” سی ای او بارہمولہ کو بھیجی ایک رپورٹ میں، میں نے ملزم امتیاز احمد وانی کو فوری طور پر معطل کرنے کی سفارش کی ہے”۔
ادھر اس سلسلے میں پولیس تھانہ پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ڈی پی او پٹن، نواز احمد کھانڈے نے بتایا، “ہم نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم ٹیچر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے”۔