کپوارہ میں ٹنگڈار- چوکی بل روڈ پر ٹریفک بند

File Photo

سری نگر// سرحدی ضلع کپوارہ میں تازہ بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گر آنے سے ٹنگڈار- چوکی بل روڈ پر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھاری بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گر آنے سے ٹنگڈار- چوکی بل روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے منگل کے روز بند کر دیا گیا۔
انہوں نے کرناہ کے لوگوں خاص طور پر مسافروں سے مٹی کے تودوں کو صاف کرنے تک اس روڈ پر سفر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی۔
ان کا کہنا تھا کہ روڈ کو صاف کرنے اور موسم سازگار ہونے کے ساتھ ہی ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔
ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری و ساری ہے۔