عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران ہوئی بھاری بارش اور برفباری کے بعد اتوار کو موسم میں بہتری آئی اور تاہم اس دوران گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا وہیں وادی کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں کمی گراوٹ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اتوار کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرینگر میں 38.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 81 ملی میٹر، پہلگام میں 39.5 ملی میٹر، کپواڑہ میں 44.5 ملی میٹر (9 سینٹی میٹر)، کوکرناگ میں 38.1 ملی میٹر، جموں میں 58.3 ملی میٹر، 58.3 ملی میٹر ، بٹوت میں 69.4 ملی میٹر، کٹرہ میں 74.0 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 55.4 ملی میٹر بارش ہوئی جبکہ گلمرگ میں 35 سینٹی میٹر (1.2 فٹ) برف باری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات کے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ موسم گرما کی راجدھانی جموں و کشمیر کیلئے سال کے اس وقت کیلئے یہ معمول سے 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
قاضی گنڈ میں گزشتہ رات درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لئے یہ معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
پہلگام میں پچھلی رات درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے مشہور تفریحی مقام کے لئے معمول سے 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ معمول سے 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کپوارہ قصبے میں گزشتہ رات درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور وہاں یہ معمول سے 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
گزشتہ رات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی کشمیر میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے درجہ حرارت معمول سے 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوت میں 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔