لولاب میں آوارہ کتوں نے کمسن کو زخمی کر دیا

File Image

سری نگر//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے ریڈ ناگ لال پورہ علاقے میں ہفتہ کی صبح آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 10 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طیبہ شفیع دختر محمد شفیع میر پراس کے ماموں کے گھر کے باہر آوارہ کتوں نے حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکی کے سر پر زخموں کے متعدد نشانات ہیں اور اسے فوری طور پر علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سوگام لے جایا گیا جہاں سے اسے خصوصی علاج کے لیے ایس ڈی ایچ کپوارہ منتقل کیا گیا۔