عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/پولیس نے ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے سری نگر شہر کو ‘عارضی ریڈ زون قرار دیا ہے۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو سری نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔
سری نگر پولیس نے ‘ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ڈرون رولز 2021 کے قاعدے 24(2) کی دفعات کے مطابق سری نگر شہر کو ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے ‘عارضی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘ریڈ زون میں تمام غیر مجاز ڈرون آپریشنز پر ڈرون رولز 2021 کی متعلقہ دفعات کے مطابق جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔پوسٹ میں لوگوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے اس ضمن میں تعاون کریں۔