عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/لگاتار برف باری اور بارشوں کی وجہ سے شوپیاں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہوگئی ہے، جبکہ کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ کے ملازمین بجلی سپلائی بحال کرنے میں مصروف ہیں۔
کے پی ڈی سی ایل شوپیاں نے ایک پوسٹ میں کہارات بھر ہونے والی برفباری کے سبب ہمارے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا ہے۔ تاہم ہماری ٹیم بحالی کے کام میں مصروف ہے اور ہم صارفین کے صبر و تعاون کی قدر کرتے ہیں۔
ضلع بھر میں برف ہٹانے کا کام جاری ہے، اور حکام نے سوشل میڈیا پر سدھو روڈ پر میکانیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ شوپیاں کے تحت ہونے والے کام کی تفصیلات بھی شیئر کی ہیں۔ حکام نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ضلع سطح پر ایک’’ونٹر کنٹرول روم‘‘قائم کیا گیا ہے، جہاں شہری خراب موسم سے متعلق شکایات یا مدد کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شوپیاں میں برفباری سے بجلی سپلائی متاثر
