اشرف چراغ
کپوارہ// منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے کپوارہ میں انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات سمگلر کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات سمگلر محمد گلزار بابا ولد ولی محمد بابا ساکنہ کاواری آوورہ کے خلاف مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراست کے احکامات حاصل کرنے کے بعد پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات سمگلر کو حراست میں لیا گیا ہے اور بعد میں اسے سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔ اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ مقامی نوجوانوں اور ضلع کے دیگر علاقوں میں منشیات سپلائی کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھا۔
پولیس سٹیشن کپوارہ کی کئی ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے اپنی سرگرمیوں کو درست نہیں کیا اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کر کے منشیات کے غلط کاروبار کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہو گیا۔