ظفر اقبال
اوڑی// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار اوڑی علاقے کے بازار میں ہفتہ اور اتور کی درمیانی شب اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے قریب 16 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ دکانوں میں موجود لاکھوں روپے کا ساز و سامان کچھ پل میں راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔ خاکستر ہوئی دکانوں میں ریڈی میٹ گارمنٹس، الیکٹرانکس، کپڑے، فوٹو گرافر، کریانہ کے علاوہ دیگر دکانیں شامل تھیں ۔
اُنہوں نے بتایا کہ آگ گزشتہ شب قریب گیارہ بجے بھڑک اٹھی تھی، لیکن بونیار میں فائر اینڈ ایمر جنسی سروس موجود نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر فوری طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
انہوں نے کہا اگر چہ بارہمولہ اور اوڑی سے فائر اینڈ ایمر جنسی سرواس یہاں پہنچی تاہم تب تک آگ نے دکانوں کو مکمل طور اپنی لپیٹ میں لیا تھا جس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
لوگوں نے بتایا کہ مقامی آبادی کے ساتھ پولیس اور فوج نے بچاو کروائی میں مدد کی تاہم تب تک کافی نقصان ہو چکا تھا۔
تحصلدار بونیار وکرم جیت سنگھ نے بتایا کہ بونیار آگ کی واردات میں قریب 15سے 16 دکانیں خاکستر ہوئیں ہیں تا ہم آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے۔