عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے منشیات دہشت گردی سے تعلق رکھنے کے الزام میں چھ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پانچ پولیس اہلکاروں اور ایک ٹیچر کو منشیات کی فروخت کے ذریعے ملی ٹینسی کی مالی معاونت میں ملوث ہونے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتظامیہ نے ان ملازمین کو برطرف کرنے کے لیے آئین ہند کے آرٹیکل 311 (2) (سی) کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ پاکستان کی آئی ایس آئی کے زیر انتظام نارکو ٹیرر نیٹ ورک کا حصہ تھے اور خطے میں کام کرنے والی عسکری تنظیموں کا تعاون کر رہے تھے۔