کولگام// ہماچل پردیش کے شیما ضلع میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کم از کم چھ مزدوروں کی موت ہو گئی، اور اتنے ہی زخمی ہو گئے۔
شملہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو کمار گاندھی نے بتایا کہ کرار گھاٹ میں ایک ٹرک، جس میں وہ سفر کر رہے تھے، کھائی میں گرنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر نے دسپتال میں دم توڑ دیا۔ انہوں نے کہا، “چھ دیگر زخمی بھی ہیں جو فی الحال اندرا گاندھی میڈیکل کالج ہسپتال (IGMCH) میں زیر علاج ہیں۔”
متوفین کی شناخت فرید (24)، گلاب (43)، شبیر (19)، طالب (23)، گلزار (30) اور مشتاق (30) کے طور پر کی گئی ہے جو تمام کولگام کے رہنے والے ہیں۔
زخمیوں کی شناخت گاڑی کے ڈرائیور رنجیت، اسلم، طالب حسین، آکاش کمار، اجے ٹھاکر اور منظور کے طور پر ہوئی ہے۔