عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں منگل کو ایک تیندوے نے حملہ کر کے چھ افراد کو زخمی کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ نصراللہ پورہ میں تیندوے نے حملہ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا جب وہ زرعی زمین میں کام کر رہے تھے۔حملے کے بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے دانش احمد ملک سمیت دیگر کو جدید علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال ریفر کردیا۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے واقعے کی تصدیق کی اور تمام زخمیوں کی شناخت عبدالغفار راتھر، عمر 70 سال ولد عبدالصمد، عادل شفیع میر عمر تقریباً 25 سال ولد محمد شفیع، جہانگیر احمد میر عمر تقریباً 27 سال ولد محمد شفیع، وقار رشید ڈار عمر 21 سال ولد عبدالرشید اور سہیل احمد مگلو عمر تقریباً 18 سال ولد بشیر احمد تمام رہائشی نصراللہ پورہ بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تیندوے کو مارا گیا ہے۔