یو این آئی
سری نگر// سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو)اننت ناگ نے مہلوک ملی ٹینٹ اور خاتون ملی ٹینٹ معاون کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ دائر کیا۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیر کے روز ایف آئی آر زیر نمبر 346کے تحت عدالت مجاز میں مہلوک ملی ٹینٹ عمر نذیر بٹ ولد نذیر احمد ساکن بونہ دیلگام اننت ناگ جو کہ لشکر طیبہ کا سرگرم جنگجو تھا اور خاتون ملی ٹینٹ معاون شاہین اختر دختر بشیر احمد گنائی ساکن ٹانگہ وارڈ برنٹی بٹہ پورہ اننت ناگ کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی اب دفعہ 173(8)(ٹیکنیکل ثبوت ) کے سلسلے میں تحقیقات جاری ہے اور فارینسک لیبارٹری چندی گڑھ سے رپورٹ کا انتظار ہے۔