ایس آئی اے کے کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے

File Photo

سری نگر//سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے وادی میں”نارکو تیرر فنانسنگ” کے متعلق ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہفتہ کی صبح وسطی اور شمالی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے تعاون سے تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے گرمائی دارالحکومت سری نگر، بڈگام، کپواڑہ اضلاع میں چھاپے مارے۔
سری نگر میں ہوٹل بادام لال منڈی میں کمرہ نمبر 219 کی تلاشی لی گئی جس میں ایک شخص گلزار احمد میر ولد غلام نبی میرساکن کشتواڑ مقیم ہے۔
ایس آئی اے کی ایک اور ٹیم نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بٹ پورہ کچواری کے رہنے والے بشیر احمد ڈار ولد غلام احمد کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ایک افسر نے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، “کچھ لوگ جو “نارکو ٹیررزم” کی مالی معاونت میں ملوث پائے گئے تھے، کو قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید کچھ لوگوں کے ملوث ہونے کاشبہ ہے، جس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں “۔
عہدیداروں نے بتایا کہ ایس آئی اے کو سرحد پار سے منشیات کی سمگلنگ اور عسکری ماڈیولز، علیحدگی پسندوں، عسکری تنظیموں کے اوور گراو¿نڈ کارکنوں اور مارے گئے ملی ٹینٹوں کے خاندانوں کی مالی اعانت کیلئے فنڈز جمع کرنے کے شواہد ملے ہیں۔