ایس آئی اے کے سری نگر میں متعدد مقامات پر چھاپے

File Image

سری نگر// ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ایس آئی اے میں درج ملی ٹینسی سے متعلق ایک مقدمے کی تحقیقات کے حصے کے طور پر جمعہ کی صبح سری نگر میں متعدد مقامات پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ تفتیشی ایجنسی کے اہلکاروں نے پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں تقریباً پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔
تفصیلات فراہم کرتے ہوئے زرائع نے بتایا کہ بلبل باغ برزلہ میں فریدہ بیگم زوجہ مرحوم فیاض احمد شیخ کی رہائش گاہوں، زبیر احمد اور زوہیب احمد ولد محمد رمضان بھٹ جواہر نگر، وسیم احمد ماگرے اور ان کے بھائی انور بشیر ولد بشیر احمد ماگرے کی توحید کالونی نٹی پورہ میں موجود رہائش گاہوں کی تلاشی لی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دیگر مقامات پر بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایک پولیس عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی اے میں پہلے سے درج عسکریت پسندی کیس کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیس کی تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔