کوکرناگ میں شبانہ آتشزدگی، شاپنگ کمپلیکس خاکستر

File Photo

سری نگر//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے کوکرناگ ،وانڈے ولگام علاقے آتشزدگی کے دوران ایک شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاپنگ کمپلیکس میں گزشتہ دیر شب آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی بروقت کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا جس سے مزید نقصان کو روکا گیا، تاہم واقع میں ایک شاپنگ کمپلیکس خاکستر ہوا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شاپنگ کمپلیکس غلام حسن شیخ ولد عبدالغفار شیخ کا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔