مٹی کے تودے، پتھرگرنے سے جموں سرینگرشاہراہ بند

محمد تسکین

رام بن//گزشتہ رات سے بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں جاری وقفے وقفے کی بارشوں کی وجہ سے کئی مقامات شاہراہ پر کئی مقامات پر پتھر اور پسیاں گر رہی ہیں جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت آج یعنی پیر کی صبح پانچ بجے سے روک دی گئی ہے۔
ٹریفک ذرائع نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ بانہال کے شالگڑی ، شیر بی بی اور رام بن کے کیفٹیریا موڑ اور مہاڑ کے مقام پر پتھر گر رہے ہیں جس کی وجہ سے علی الصبح پانچ بجے سے ٹریفک کو روک دیا گیا ہے اور کشمیر اور جموں سے کسی تازہ ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح دونوں طرف سے ٹریفک آمد ورفت کی اجازت نہیں دی گئی۔ “شاہراہ سے ملبہ ہٹانے کا کام شالگڈی اور دیگر اہم مقامات پر شروع کر دیا گیا ہے”۔
دریں اثنا، شاہراہ پر رام بن ضلع کے ڈگڈول علاقے میں ایک ٹرک الٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “ٹرک کے ڈرائیور کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے”۔