فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بنہ پورہ شیری علاقے میں شدید گرمی اور خشک موسم کے درمیان پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں سخت گرمیوں کے ان ایام میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ علاقے میں پانی کی سخت قلت ہے جس کے نتیجے میں گرمیوں کے ان ایام میں بھی لوگوں کو دور مسافات طے کر کے پانی حاصل کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ محکمہ جل شکتی کو بار بار انہوں نے اس معاملے میں مطلع کیا تاہم انہوں نے آج تک اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بحالی کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات کئے گئے۔
انہوں اس معاملے میں متعلقہ محکمہ کے علی حکام سے فور طور پر مداخلت کی اپیل کی۔