رام بن میں دلدوز سڑک حادثہ|5 افراد لقمہ اجل،10دیگر زخمی

رام بن// سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پیش آئے حادثے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن کے کیلا موڑ علاقے میں شام دیر گئے پیش آئے حادثے میں 5افراد کے لقمہ اجل بن جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں، تاہم اس حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر رام بن نے بھی ایک ٹویٹ کر کے حادثے کی تصدیق کی ہے، تاہم جانی نقصان کے متعلق کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔

نمائندہ کشمیر عظمیٰ کے مطابق یہ ٹیمپو ٹریولر سرینگر سے جموں کی طرف جا رہا تھا، جب رام بن کے کیلا موڑ مقام پر شاہراہ سے لڑھک گیا، جس کی وجہ سے ابھی تک 5افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، وہیں 10 دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

زرائع کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس ، فوج اور مقامی رضاکار تنظیموں کے اہلکار علاقے میں تعینات ہیں، وہیں بچاﺅ کاروائیاں جاری ہیں۔

جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔