عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے اوورا علاقے میں آوارہ کتوں نے کم از کم سات افراد کو زخمی کر دیا، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو آوارہ کتوں نے پیر کو کپواڑہ کے اوورا علاقے میں حملہ کر کے سات افراد کو زخمی کر دیا۔
زخمیوں کی شناخت علیزہ وسیم دختر وسیم احمد ملک ساکنہ لدروان، میر حذیف ولد محمد میر ساکنہ اووڑہ، ایاز حمید ولد ابو حمید ساکنہ اوورا، امام دین ساکنہ اوورا، منظور احمد ولد منظور احمد ولد احمد سکنہ اوورا، میر زمان ساکنہ اوورا سکینہ بیگم زوجہ بشیر احمد سکنہ اوورا اور آیان نبی ولد غلام نبی سکنہ اوورہ کے طور سے ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو علاج کیلئے سپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناءمقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے اس معاملے کو دیکھنے اور اس سلسلے میں فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔