عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سینئر وکیل اور جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری محمد اشرف بھٹ کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُن کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھٹ کو بدھ کی رات دیر گئے سرینگر شہر کے راولپورہ علاقے میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا اور پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سکریٹری کو جموں خطے کی کٹھوعہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھٹ بار ایسوسی ایشن کے تیسرے سینئر کارکن ہیں جنہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
بار کے سابق صدر نذیر احمد رونگا کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے خلاف PSA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، وہیں وکلاء تنظیم کے ایک اور سابق صدر میاں عبدالقیوم کو 2020 میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے الزام میں گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔