بارہمولہ میں جے سی بی کی ٹکر سے سکوٹی سوار از جان

سری نگر// سری نگر-گلمرگ شاہراہ پر پیر کی شام مبینہ طور پر جے سی بی کی زد میں آکر ایک سکوٹی سوار لقمہ اجل بن گیا۔
واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا ، “ایک سکوٹی سوار کو کنزر علاقے کے چیچلورہ میں جے سی بی نے ٹکر مار دی، جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا”۔
زرائع نے بتایا کہ زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت جاوید احمد گوجری ولد شوکت احمد گوجری ساکنہ ابورہ کنزر کے بطور ہوئی ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ حادثے کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔