عشرت حسین بٹ
پونچھ// خراب موسمی صورت حال کے پیش نظر ضلع پونچھ کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین ایم چوہدری نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “خراب موسمی صورتحال کے درمیان آج ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے”۔
گزشتہ دو دن سے پورے جموں و کشمیر میں موسمی صورتحال غیر موافق ہیں، میدانی علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
قبل ازیں خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے جمعہ کو ضلع رام بن اور ڈوڈہ، کشتواڑ میں تعلیمی ادارے 2 تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔