سری نگر کی میونسپل حدود میں سکولوں کے اوقاتِ کار تبدیل

سری نگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر (ڈی ایس ای کے) نے بدھ کو سری نگر کی میونسپل حدود میں سکول کے اوقات کار میں یکم جون سے تبدیلی کا حکم دیا ہے۔
ڈی ایس ای کے کی طرف سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، “انتظامی محکمے کی طرف سے دی گئی منظوری کے بعد، سری نگر شہر کی میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور نجی تسلیم شدہ سکول صبح 9 بجے سے بعد دوپہر 3 بجے تک کھلیں گے”۔
حکم نامہ کے مطابق، یہ اوقات فوری طور پر یکم جون سے نافذ کئے جائیں گے۔