سری نگر//سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے )کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے بدھ کے روز اچھن پلوامہ کا دورہ کیا اور وہاں اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر کشمیری پنڈت سنجے شرما پر فائرنگ کی گئی تھی۔
بتادیں کہ 26 فروری کے روز اچھن پلوامہ میں ملی ٹینٹوں نے کشمیری پنڈت سنجے شرما پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے ) نے بدھ کے روز اچھن پلوامہ کا دورہ کیا اور وہاں جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی اے نے اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پر کشمیری پنڈت سنجے شرما پر فائرنگ کی گئی تھی ۔
ذرائع کے مطابق ایس آئی اے ٹیم نے پورے علاقے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں اور دکانداروں سے بھی اس بارے میں پوچھ تاچھ کی ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھی ۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔