راجوری میں زنگ آلودہ گرینیڈ کو ناکارہ بنایا گیا

جموں// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک سرحدی گاوں میں سیکورٹی فورسز نے ایک زنگ آلودہ گرینیڈ کو بر آمد کرکے اس کو ناکارہ بنا دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے منکوٹ علاقے میں مقامی لوگوں نے منگل کے روز ایک گرینیڈ پایا اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور گرینیڈ کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔