شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند، بحالی کا کام جاری

File Photo

رام بن//ضلع رام بن کے چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان پتھراواور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے جموں-سری نگر قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بھی بند ہے، وہیں موسم میں بہتری آنے کے بعد بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق،پیر کے صبح شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ چندرکوٹ اور بانہال کے درمیان متعدد مقامات پر پتھر گرآئے تھے، جس کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کردیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پسی ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔