منڈی میں شبانہ آتشزدگی،3 منزلہ مکان خاکستر

عشرت حسین بٹ

منڈی//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ جالیاں عظم آباد میں پیر اور منگل کی درمیانی شب آتشزدگی کی ہولناک واردات میں ایک مکان خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق، پیرزادہ خورشید احمد ولد پیر خادم حسین نامی شخص کے رہایشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے تین منزلہ مکان جل کر راکھ ہو گیا ۔
پولیس زرایع کے مطابق شبانہ آتشزدگی میں اگر چہ جانی نقصان نہیں ہوا لیکن رہایشی مکان پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقامی لوگوں، پولیس اور فایر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کی پوری کوشش کی لیکن آتشزدگی اتنی ہولناک تھی کہ وہ 3 منزلہ مکان کو نہیں بچا سکے۔ جس کی وجہ سے مکان میں رکھا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔