کشتواڑ کے ٹاگود میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر

کشتواڑ //ضلع کشتواڑ کی سب ڈویزن چھاترو کے ٹاگود علاقے میں ہفتہ کی صبح آگ کی ایک ہولناک واردات پیش آئی جس میں رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ، ہفتہ کی صبح 9 بجے کے قریب ٹاگود میں روشن لال ولد جودھ رام کے مکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے دومنزلہ مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج کی ٹیموں نے بچاو کاروائی عمل میں لائی اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
محکمہ فایر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا آگ سے مکان کو بھاری نققان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے فوری طور آگ متاثرین کے لیے امداد جاری کی وہیںضلع ترقیاتی کمشنر دیونش یادو کی جانب سے انہیں گھریلو سامان بھی فراہم کیا گیا۔