سرینگر// سائبر پولیس کشمیر نےمختلف سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کئے جانے والے اشتعال انگیز مواد کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سوشل میڈیا صارفین کو اپنے ہینڈلز سے اشتعال انگیز اور نامناسب مواد شیئر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
سائبر پولیس کشمیر نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘سائبر پولیس نے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز/پیج پر اشتعال انگیز مواد شیئر کئے جانے والے مواد کا نوٹس لیا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحت قانون کارروائی شروع کی گئی ہے’۔ان کا ایک اور پوسٹ میں کہنا تھا: ‘تمام سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے ہینڈلز / پیج پر اشتعال انگیز اور نامناسب مواد شیئر کرنے سے گریز کریں’۔
سوشل میڈیا صارفین اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس
