بانہال میں کار سے 55کلو ممنوعہ مادہ برآمد

محمد تسکین

بانہال// بانہال کے گنڈ عدلکوٹ علاقے میں ایک لاوارث کار سے خشخاش (پوست)کے تین تھیلے برآمد ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ اگنیز کار زیر نمبر JK08M-7398کو ہفتہ دیر رات ریلوے چوک بانہال پر پولیس اور فوج کی جانب سے ایک ناکے پر رکنے کا اشارہ دیا گیا تھا لیکن ڈرائیور نے ایسا نہیں کیا اور ناکہ سے فرار ہو کر اپنی گاڑی گنڈ بانہال کے قریب مشکوک حالت میں کھڑی کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ فوج سے بم ڈسپوزل اور ڈاگ سکواڈ کو طلب کر کے گاڑی کی تلاشی لی گئی۔
بعد ازاں پولیس نے کار کا شیشہ توڑ کر اس کے اندر سے فکی کے 3 تھیلے (55 کلوگرام) برآمد کئے۔
انہوں نے بتایا کہ کا ڈرائیور کٹھوعہ کا رہنے والا ہے جو تاحال فرار ہے۔
پولیس نے اس سلسلے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔