راجوری// ضلع راجوری کے ڈانگری گاوں میں پیر کے روز ایک آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ایک اور کمسن لقمہ اجل بن گیا ہے جبکہ چھ ابھی زیرِ علاج ہیں۔
بتادیں کہ ڈانگری گاوں میں پیر کی صبح ہوئے دھماکے میں ایک کمسن کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی جبکہ خواتین سمیت 7 دیگر زخمی ہوئے تھے۔اتوار کی دیر شام کو اسی مقام پر مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ میں چار افراد ہلاک جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوئے تھے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے ڈانگری گاوں میں پیر کے روز تلاشی آپریشن کے بیچ ایک زور دار آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کمسن بچی کو مردہ قرار دیا جبکہ بعد دوپہر ایک اور کمسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
دھماکے میں لقمہ اجل بنے بچوں کی شناخت ویہان کمار ولد سشیل کمار عمر 4 سال اور سانوی شرما دختر سشیل کمار عمر 7 سال کے طور پر ہوئی ہے۔