جموں و کشمیر میں آج سے ہلکی بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر// محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر میں پیر کی دوپہر سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جو 2 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ آج بعد دوپہر سے بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے سرینگر دفتر نے ایک بیان میں کہا، “آج وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کئی مقامات پر دوپہر اور شام کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے”۔
اُنہوں نے 29 مئی سے 02 جون تک متعدد مقامات پر ژالہ باری اور تیز ہواو¿ں کے امکان کے ساتھ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش/گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔تاہم اس دوران کسی بڑی بارش کا کوئی امکان نہیں ہے”۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ 02 سے 06 جون تک موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔ اُنہوں نے کسانوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ فصلوں کے سپرے اور کٹائی جیسے کاموں کو 02 جون تک ملتوی کر دیں۔