کشمیر میں ہلکی بارش، شدید گرمی سے لوگوں کو راحت

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//کشمیر میں رات بھر ہونے والی ہلکی بارش سے موسم صورتحال میں نمایاں تبدیلی ہوئی ہے وہیں لوگوں کو شدید گرمی سے راحت نصیب ہوئی ہے، اسی دوران سری نگر-جموں قومی شاہراہ اور مغل شاہراہ پر آمد ورفت جاری ہے جبکہ کلن گنڈ کے مقام پر مٹی کے تودے گرآنے کے بعد سری نگر-سونہمرگ-گمری شاہراہ پر آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔
ٹریفک پولیس محکمہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ اور مغل شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کلن گنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سری نگر-سونمرگ-گمری شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔
وہیں کشمیر میں منگل کو رات بھر ہوئی بارش سے لوگوں کو گرمی کی شدید گرمی سے راحت ملی ہے۔ قبل ازیں وادی بھر میں شدید گرمی سے لوگوں کا جینا دوبھر ہو گیا تھا اور دن کا کم سے کم درجہ حرارت 35ڈگری سلسیس کے قریب پہنچ چکا تھا۔
محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کے مطابق وادی کشمیر میں جاری شدید گرمی کے بیچ منگل سے کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم کی یہی صورتحال اگلے ایک ہفتے کے دوران جاری رہ سکتی ہے، جوکشمیر وادی میں گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کاموجب بن سکتی ہے۔