ہتک عزت معاملے میں راہول گاندھی کو دو سال کی سزا، ضمانت منظور

گجرات//گجرات کے صورت کی ایک عدالت نے جمعرات کو کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ان کے “Modi Surname “تبصرے پر ان کے خلاف دائر 2019 کے مجرمانہ ہتک عزت مقدمے میں دو سال قید کی سزا سنائی۔
کانگریس لیڈر کے وکیل بابو منگوکیا نے بتایا کہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ایچ ایچ ورما کی عدالت نے، جس نے گاندھی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت قصوروار ٹھہرایا، نے بھی انہیں ضمانت دی اور 30 دنوں کے لیے سزا معطل کر دی تاکہ وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کر سکیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب فیصلہ سنایا گیا تو اس وقت راہول گاندھی عدالت میں موجود تھے۔
یہ مقدمہ گاندھی کے خلاف ان کے بیان، “تمام چوروں کا کنیت مودی کیسے ہے؟” پر درج کیا گیا تھا۔مقدمہ بی جے پی ایم ایل اے اور گجرات کے سابق وزیر پرنیش مودی کی طرف سے درج کرایا گیا تھا۔