عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع میں پیر کو ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ باسد علی کے رہائشی مکان کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے سیکشن 68(ای)(ایف) کے تحت قرق کیا گیا تھا۔
پولیس افسر نے بتایا کہ راجوری کے مختلف تھانوں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت اس کے خلاف کئی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
آپریشن کی قیادت کرنے والے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ جائیداد ضبط کر لی گئی ہے کیونکہ یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ منشیات کی تجارت کی غیر قانونی آمدنی سے حاصل کی گئی تھی۔