ویب ڈیسک
مینڈھر// قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پونچھ ضلع کی مینڈھر سب ڈویژن میں جنگجو معاون کی جائیداد قرق کر دی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے مینڈھر کے بالاکوٹ سرحدی سیکٹر میں جنگجوؤں کے بالائی ورکر اور بد نام زمانہ منشیات سمگلر محمد یاسین ولد سخی ولایت سکنہ ڈابی کی 59 کنال 12 مرلے غیر منقولہ اراضی ضبط کر لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم منشیات سمگلنگ سمیت کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یاسین جنگجوؤں کا بالائی ورکر ہے اور انہیں مدد فراہم کر رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ کاروائی یو اے پی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔