۔2اکتوبر کو امیت شاہ کے دورہ کا امکان پہاڑیوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کا اعلان متوقع

نیوز ڈیسک

نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اوڑی کا دورہ کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ گاندھی جینتی کے موقعہ پر 2اکتوبر کو اوڑی کا دورہ کررہے ہیں جہاں وہ وادی خاص کر شمالی کشمیر کے پنچایتی و بلدیاتی نمائندوں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔بتایا جاتا ہے کہ امیت شاہ اس جلسہ میں عوامی نمائندوں کے سامنے پہاڑیوں یا پہاڑی بولنے والوں کو شیڈول کاسٹ کا درجہ دینے کا اعلان کریں گے۔تاہم سرکاری طور پر وزیر داخلہ کے دورے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔امیت شاہ کا یہ 5اگست 2019کے بعد وادی کا تیسرا دورہ ہوگا۔