عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// ٹریفک حکام نے اتوار کو کہا کہ سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں یکطرفہ ٹریفک اور سڑک کی سطح خراب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے عہدیداروں نے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ لین نظم و ضبط پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں کیونکہ اس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت میں بھیڑ اور رکاوٹ پیدا ہوگی۔
ٹریفک پولیس نے بتایا، ”جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈھلواس میں گاڑیوں کی نقل و حرکت بہت سست ہے کیونکہ سنگل لین اور سڑک کی سطح کی حالت انتہائی خراب ہے“۔
انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ لین کے نظم و ضبط پر عمل کریں کیونکہ اوور ٹیکنگ سے ٹریفک جام کا خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ پر کئی مقامات پر سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز کا ٹریفک ابھی تک مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا ہے۔
اُنہوں نے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔