تیز ہوائیں چلنے سے شکاروں میں پھنسے 21 سیاحوں کو پولیس نے بچا لیا

سری نگر//تیز ہوائیں چلنے کے بعد جھیل ڈل میں پھنسے 21 سیاحوں کو بچانے کیلئے سرینگر پولیس نے پیر کی دیر شام ایک ریسکیو آپریشن چلایا۔
سری نگر پولیس کے ریور پولیس ونگ نے ڈل جھیل میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے محفوظ انخلاءکو یقینی بنانے کے لیے سپیڈ بوٹس کا استعمال کیا اور تمام سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ موسم میں اچانک تبدیلی اور تیز ہواﺅں کی وجہ سے ڈل جھیل میں شکارے پھنس گئے تھے، جن میں سیاح سوار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ خراب موسمی حالات میں ڈل جھیل میں داخل ہونے سے گریز کریں۔