پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

File Photo

سری نگر// جنوبی کشمیر میں بی جے پی لیڈر کی گارڈ پوسٹ پر تعینات ایک پولیس اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔
پولیس زرائع نے بتایا کہ 54سالہ ہیڈ کانسٹیبل پانپور میں بی جے پی لیڈر کی گارڈ پوسٹ پر تعینات تھا جہاں اسے دل کا دورہ پڑا اور اسے ایس ڈی ایچ پانپور لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی پولیس اہلکار کی شناخت اندر کمار ولد مرحوم پارس رام ساکنہ تتہ پانی سندر بنی کے طور پر کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔