فیاض بخاری
بارہمولہ// منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے، بارہمولہ میں پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ منشیات فروش محمد زاہد شاہ گیلانی ولد پیر حسین شاہ ساکنہ بسگراں اوڑی کی جائیداد (دو منزلہ رہائشی مکان جس کی مالیت تقریباً 24.00 لاکھ روپے) ضبط کر لی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی مختلف دفعات کے تحت پولیس تھانہ اوڑی میں درج ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 54/2022 کے تحت کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ تفتیش کے دوران جائیداد کی شناخت منشیات فروش کے غیر قانونی کاروبار سے کی جانے والی جائیداد کے طور پر ہوئی۔
بتادیں کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران پولیس نے بارہمولہ میں بدنامِ زمانہ خاتون سمیت کئی منشیات فروشوں کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں، یہ کاروائیاں منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اہل علاقہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔