عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تیسری مدت کے لئے وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد پیر کو اپنی پہلی مرکزی کابینہ کی میٹنگ کی صدارت کی اور پردھان منتری آواس یوجنا (PMAY) کے تحت مکانات کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری گھرانوں کو مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرکزی کابینہ کی آج کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 3 کروڑ اضافی دیہی اور شہری گھرانوں کو مکانات کی تعمیر کے لیے مدد فراہم کی جائے، تاکہ اہل خاندانوں کی تعداد میں اضافے سے پیدا ہونے والی رہائش کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ان خاندانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے جواب میں ہے جو ہاو¿سنگ امداد کے لیے اہل ہیں۔
مرکزی حکومت نے سال 2015-16 سے پردھان منتری آواس یوجنا کو لاگو کیا ہے تاکہ اہل دیہی اور شہری گھرانوں کو بنیادی سہولیات کے ساتھ مکانات کی تعمیر میں مدد فراہم کی جا سکے۔
پی ایم اے وائی کے تحت، گزشتہ 10 سالوں میں ہاو¿سنگ سکیموں کے تحت اہل غریب خاندانوں کے لیے کل 4.21 کروڑ مکانات مکمل کیے گئے ہیں۔
پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر کیے گئے تمام گھروں کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کی دیگر سکیموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے دیگر بنیادی سہولیات جیسے گھریلو بیت الخلائ، ایل پی جی کنکشن، بجلی کے کنکشن، فعال گھریلو نل کے کنکشن وغیرہ فراہم کیے جاتے ہیں۔
پردھان منتری آواس یوجنا (شہری) مشن جون 2015 میں شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد شہری علاقوں میں 2022 تک سبھی کے لیے مکانات فراہم کرنا تھا۔
اگست 2022 میں، مرکزی کابینہ نے پی ایم اے وائی-یو کو 31 دسمبر، 2024 تک جاری رکھنے کی منظوری دی۔
یہ حکومت ہند کی طرف سے ہاو¿سنگ اور شہری امور کی وزارت (MoHUA) کے تحت نافذ کیے جانے والے اہم پروگراموں میں سے ایک ہے۔