عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ ریلی کو لوگوں کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آ گئے ہیں۔ جسٹس نے اتوار کو سری نگر کے مشہور گھنٹہ گھر کے قریب لال چوک میں ترنگا ریلی میں شرکت کی۔
ریلی کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے بتایا کہ یہاں کے لوگوں کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر معمول پر آ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک خوبصورت جگہ ہے، یہاں کے لوگ بہت دلکش ہیں اور “ہم نے دیکھا ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لوگ اس جگہ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا،”میں محسوس کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں امن قائم ہے، اور یہاں اس قسم کی سرگرمیاں اس جگہ کے بہتر مستقبل کا اشارہ ہے”۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کشمیر کو اب ایک شورش زدہ جگہ کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا اور اس جگہ مزید استحکام اور ترقی آئے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ترنگا ریلی میں شرکت کرنے اور یہاں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بن کر فخر محسوس کرتے ہیں۔