لوگ ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں: حکام

جموں//موسلا دھار بارشوں کے بیچ ضلع انتظامیہ رام بن نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دریاوں کے نزدیک جانے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق پیر پنچال کے آر پار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ صوبہ جموں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالوں میں پانی کی سطح کافی بڑھ گئی ہے۔
دریں اثنا ضلع انتظامیہ رام بن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاوں ، ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں کیونکہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری بارشوں کی پیشین گوئی کی گئی ہے لہذا لوگ احتیاط برتیں۔