عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے دفعہ 370 اور 35-اے کی بحالی کے لیے مشترکہ قرارداد پیش کی ہے۔
یہ قرارداد ایم ایل اے پلوامہ وحید الرحمان پرا، ایم ایل اے ہندواڑہ، ایم ایل اے کپواڑہ میر محمد فیاض، اور ایم ایل اے لنگیٹ شیخ خورشید کی جانب سے پیش کی گئی ہے۔
قرارداد کو ایوان کے ملتوی ہونے سے چند لمحے قبل سپیکر کے سامنے پیش کیا گیا۔
قرارداد میں تمام خصوصی شقوں اور ضمانتوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایوان دفعہ 370 اور 35-اے کی “غیر آئینی اور یکطرفہ” منسوخی اور جے اینڈ کے تنظیم نو ایکٹ 2019 کے نفاذ کی مذمت کرتا ہے۔
قبل ازیں، نیشنل کانفرنس نے بدھ کو ایک قرارداد کو اسمبلی میں منظور کیا تھا جس میں جموں و کشمیر کے خصوصی درجہ کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا۔
بی جے پی نے قرار داد کی سخت مخالف کی اور اِسے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔